اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ملک میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، قانون سب کیلئے برابر ہے اور کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، حکومت قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کرتی ہے اور اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔اداروں کے درمیان تصادم کے حوالے سے غلط تاثر پھیلانے سے …
پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ملک میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، قانون سب کیلئے برابر ہے اور کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، حکومت قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کرتی ہے اور اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔اداروں کے درمیان تصادم کے حوالے سے غلط تاثر پھیلانے سے گریز کیا جائے، تمام ادارے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ملیکہ بخاری نے کہا کہ حکومت سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے ساتھ نہیں بلکہ کیس میں قانونی اور آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے کھڑی ہے، مشرف کے علاوہ بھی اگر کسی کے ساتھ ایسا ہوتا تو حکومت قانون اور آئین کے مطابق اس کا ساتھ دیتی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اعلی عدلیہ اوردیگر تمام اداروں کا احترام کرتی ہے، ہم اداروں کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل پرویزمشرف نے پاکستان کیلئے جنگیں لڑی ہیں، فیئر ٹرائل ان کا حق ہے، کیس میں آئینی اور قانونی تقاضے پورے نہیں ہوئے جنہیں پورا ہونا چاہیے۔








