اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کا دو ٹوک موقف ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ …
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کا دو ٹوک موقف ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھ کر قومی مفادات کے معاملات کو حل کرنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مسلم ممالک کے درمیان اتحاد دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ اسلامی ممالک کے مابین آپس کے اختلافات ختم کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں قومی معاملے پر ذاتی ایجنڈے لیکر آ جاتی ہیں اور وہ حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان کو کوئی بلیک میل کر سکتا ہے اور نہ ہی وہ دباﺅ میں آتے ہیں، عمران خان ملک سے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں اور بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آئین میں کہیں اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا کہ ایک سزایافتہ شخص کو باہر جانے دیا جائے، آئینی، قانونی اور اخلاقی طور پر بھی کوئی گنجائش نہیں ہے اسلئے مریم نواز کو چاہیے کہ وہ پاکستان میں رہ کر مقدمات کا سامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابقہ دور حکومت میں مریم نواز نے بے دریغ قومی خزانے کو لوٹا اور وہ بڑے پیمانے پر بدعنوانی میں ملوث پائی گئی ہیں۔ صداقت علی عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماءسیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے مریم نواز کے کرپشن کیسز پر سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور رہنماﺅں کی بدعنوانیوں سے مایوس ہو چکے ہیں اور اسی وجہ سے 2018ءمیں عام انتخابات میں عوام نے انہیں مسترد کر دیا تھا۔








