اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزادامیدواروں کی مدد سے گلگت بلتستان میں حکومت بنا لے گی، گلگت بلتستان کی عوام نے انتخابات میں اپوزیشن کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت پر اعتماد …
پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں حکومت بنا لے گی، وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزادامیدواروں کی مدد سے گلگت بلتستان میں حکومت بنا لے گی، گلگت بلتستان کی عوام نے انتخابات میں اپوزیشن کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرنے پر ہم گلگت بلتستان کے لوگوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو پی ٹی آئی امیدواروں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ زرتاج گل نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی طرف سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت پر الزام تراشی کرنے کی پرانی روایت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے کبھی سیاسی جدوجہد نہیں کی۔







