لاہور۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ میں سینیگال کے خلاف ہونے والے اہم مقابلے کے لیے قومی ٹینس ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جو 6 اور 7 فروری 2026 کو پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ ہوم گرائونڈ پر ہونے والے اس مقابلے کے لیے تجربہ کار اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں پر مشتمل مضبوط اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے تاکہ پاکستان شاندار کارکردگی …
پی ٹی ایف کا سینیگال کیخلاف ہونیوالے مقابلے کیلئے قومی ٹینس ٹیم کا اعلان
لاہور۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ میں سینیگال کے خلاف ہونے والے اہم مقابلے کے لیے قومی ٹینس ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جو 6 اور 7 فروری 2026 کو پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ ہوم گرائونڈ پر ہونے والے اس مقابلے کے لیے تجربہ کار اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں پر مشتمل مضبوط اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے تاکہ پاکستان شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے۔اعلان کردہ ٹیم میں ایشیاء کے مایہ ناز ڈبلز کھلاڑی اعصام الحق قریشی، سینئر کھلاڑی عقیل خان، مزمل مرتضی اور محمد شعیب شامل ہیں جبکہ یوسف خلیل کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں رکھا گیا ہے۔
ٹیم کی قیادت راشد ملک بطور کپتان کریں گے جبکہ کوچنگ اسٹاف میں مشاف ضیائ، محمد خالد اور شہزاد خان شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ایم ارشد جاوید ٹرینر، محمد شاہد فزیو اور کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ٹیم کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قومی کھلاڑی اس اہم ڈیوس کپ ٹائی میں شاندار کھیل پیش کرکے ملک کا نام روشن کریں گے۔









