پی ٹی اے کی موبائل صارفین کو غیر ضروری موبائل ڈیٹا چارجز سے بچائو کے لیے مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)موبائل صارفین کو آگاہ کرتی ہے کہ ڈیٹا بنڈل ختم ہونے یا اس کی حد پوری ہونے کے بعد انٹرنیٹ کا استعمال جاری رہنے کی صورت میں مہنگے Pay-As-You-Go (PAYG) چارجز لاگو ہو سکتے ہیں جس سے بیلنس غیر متوقع طور پر کم ہو سکتا ہے۔ اس سے بچائو کے لیے تمام موبائل نیٹ ورکس پر مفت بیلنس سیو (PAYG …

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)موبائل صارفین کو آگاہ کرتی ہے کہ ڈیٹا بنڈل ختم ہونے یا اس کی حد پوری ہونے کے بعد انٹرنیٹ کا استعمال جاری رہنے کی صورت میں مہنگے Pay-As-You-Go (PAYG) چارجز لاگو ہو سکتے ہیں جس سے بیلنس غیر متوقع طور پر کم ہو سکتا ہے۔

اس سے بچائو کے لیے تمام موبائل نیٹ ورکس پر مفت بیلنس سیو (PAYG بلاکر) سروس دستیاب ہے جو بنڈل ختم ہونے پر انٹرنیٹ کو خودکار طور پر بند کر دیتی ہے اور صارف کے بیلنس کو محفوظ رکھتی ہے۔

جمعرات کو پی ٹی اے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صارفین اس سروس کو درج ذیل نمبر پر فعال کروا سکتے ہیں: #275*(جاز)، #4004*(زونگ)، #6611*(یوفون)، #342* (ٹیلینار)۔ پی ٹی اے صارفین کے مفادات کے تحفظ اور ٹیلی کام خدمات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔