اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے 20 نومبر سے کراچی میں کھیلی جانے والی 10 ویں پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردی گئی ہے۔ گزشتہ روز سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی نئی …
پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دی گئی
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے 20 نومبر سے کراچی میں کھیلی جانے والی 10 ویں پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردی گئی ہے۔
گزشتہ روز سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی نئی تاریخ کا اعلان آئندہ ہفتے کر دیا جائے گا اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی، ٹورنامنٹ میں آٹھ مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز ، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔









