پی ٹی سی ایل کی پاکستان میں ای اینڈ (سابقہ اتصالات) کی سرمایہ کاری میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان میں ای اینڈ (سابقہ اتصالات) کی سرمایہ کاری میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق حالیہ میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔ جمعرات کو کمپنی نےبے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسے ان ذرائع کے حوالے سے کوئی علم نہیں جن کا ان خبروں میں حوالہ دیا جا رہا ہے

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان میں ای اینڈ (سابقہ اتصالات) کی سرمایہ کاری میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق حالیہ میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔ جمعرات کو کمپنی نےبے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسے ان ذرائع کے حوالے سے کوئی علم نہیں جن کا ان خبروں میں حوالہ دیا جا رہا ہے ۔ ایک پبلک لسٹڈ کمپنی کی حیثیت سے پی ٹی سی ایل درست اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی اہمیت پر زور دیتی ہے کیونکہ غیر مصدقہ معلومات مارکیٹ میں غیر ضروری قیاس آرائیوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

پی ٹی سی ایل کے شیئر ہولڈرز کمپنی کی طویل المدتی حکمت عملی اور ترقی کے سفر میں تعاون کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ اس عزم کا اظہار اہم سٹریٹجک اقدامات سے ہوتا ہے جن میں ٹیلی نار پاکستان اور اورین ٹاورز کا حصول، فائیو جی سپیکٹرم کی خریداری اور ملک بھر میں کمپنی کے فائبر نیٹ ورک کی مسلسل توسیع شامل ہیں۔پی ٹی سی ایل کے بورڈ نے حال ہی میں کمپنی کی پہلی سہ ماہی 2026 کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے اور کمپنی کی مستقبل کی ترقی اور تبدیلی کے لیے واضح سٹریٹجک رہنمائی فراہم کرتا رہے گا۔

ای اینڈ، منیجنگ شیئر ہولڈر کی حیثیت سے طویل المدتی فوائد کی راہ ہموار کرنے اور پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو آگے بڑھانے کیلئے پی ٹی سی ایل کے ساتھ مل کر مشترکہ کوششیں کرتا رہے گا۔ پی ٹی سی ایل اپنے صارفین، سٹیک ہولڈرز اور شیئر ہولڈرز کو مسلسل فائدہ پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔