اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن(پی ٹی ڈی سی) اور ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے زہر اہتمام چولستان ڈیزرٹ ریلی 4 سے 8 فروری 2026 تک بہاولپور کے چولستان صحرا میں منعقد ہوگی۔ترجمان پی ٹی ڈی سی نے بتایا کہ یہ ایونٹ سالوں سے محض ایک موٹر سپورٹس ایونٹ نہیں رہا بلکہ ایک بھرپور ثقافتی اور سیاحتی فیسٹیول کے طور پر ابھر چکا ہے جس میں غیر ملکی …
پی ٹی ڈی سی اور ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے زیر اہتمام چولستان ڈیزرٹ ریلی 4 سے 8 فروری تک چولستان صحرا میں منعقد ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن(پی ٹی ڈی سی) اور ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے زہر اہتمام چولستان ڈیزرٹ ریلی 4 سے 8 فروری 2026 تک بہاولپور کے چولستان صحرا میں منعقد ہوگی۔ترجمان پی ٹی ڈی سی نے بتایا کہ یہ ایونٹ سالوں سے محض ایک موٹر سپورٹس ایونٹ نہیں رہا بلکہ ایک بھرپور ثقافتی اور سیاحتی فیسٹیول کے طور پر ابھر چکا ہے جس میں غیر ملکی سفارتخانوں، ڈرائیورز، میڈیا اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔ یہ ریلی جنوبی پنجاب کی ثقافت، ورثے، ایڈونچر سپورٹس اور معاشی امکانات اجاگر کرنے کا اہم پلیٹ فارم بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس سرمایہ کاری، روزگار اور عوامی روابط بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انٹرنیشنل ریسرز کے لیے ضروری اقدامات، سکیورٹی پلان، ریلی سے منسلک کلچرل پروگرام اور سپورٹس ایونٹ کو بہتر انداز میں ترتیب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریلی کے ٹریک اور ملحقہ سڑکوں کی مرمت و بحالی کے کام بروقت مکمل کر لیے جائیں اور انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انتظامات کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل برئوے کار لائے جا رہے ہیں۔








