اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے منافع میں 39 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پی پی ایل کی جانب سے جاری مالیاتی بیان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیدوارمیں اضافہ اور تیل وگیس کی قیمتوں میں بہتری سے کمپنی کے منافع پر اچھے اثرات مرتب ہوئے …
پی پی ایل کے منافع میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 39 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے منافع میں 39 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پی پی ایل کی جانب سے جاری مالیاتی بیان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیدوارمیں اضافہ اور تیل وگیس کی قیمتوں میں بہتری سے کمپنی کے منافع پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔نیٹ سیلز کی مالیت 32212 ملین روپے ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 71 فیصد زیادہ ہے، آپریشنل اخراجات کا حجم 7728ملین روپے رہا، جو گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 19فیصد زیادہ ہے۔ بعداز ٹیکس منافع کا حجم 12678ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ سال کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔








