پی ڈی ایم اے بلوچستان نے موسمی الرٹ جاری کردیا

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)بلوچستان نے پاکستان محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پیش نظر موسمی الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 07 جولائی کی شب سے 08 جولائی 2026 تک صوبے کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مختلف مقامات پر بارش

کوئٹہ۔ 06 جولائی (اے پی پی):صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)بلوچستان نے پاکستان محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پیش نظر موسمی الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 07 جولائی کی شب سے 08 جولائی 2026 تک صوبے کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مختلف مقامات پر بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا ایک سلسلہ، جو خلیجِ بنگال سے آنے والی مرطوب ہوائوں کے ساتھ مل کر اثر انداز ہوگا، بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موسم پر اثر ڈالے گا۔ متاثر ہونے والے اضلاع میں ژوب، شیرانی، کوہلو، نصیرآباد، دکی، ہرنائی، لورالائی، سبی، بارکھان، موسی خیل، خضدار، ڈیرہ بگٹی اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔مذکورہ پیش گوئی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے بلوچستان نے تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز، ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ہائی الرٹ رہیں، ہنگامی امدادی ٹیموں اور ضروری وسائل کی دستیابی یقینی بنائیں، اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری احتیاطی اقدامات بروقت مکمل کریں۔

جاری کردہ ایڈوائزری میں درج ذیل خدشات کی نشاندہی کی گئی ہے تیز ہوائیں کمزور تعمیرات، بجلی کے کھمبوں، اشتہاری بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچا سکتی ہیںبعض مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی پیش آ سکتے ہیںکسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی زرعی سرگرمیوں کو تازہ ترین موسمی پیش گوئی کے مطابق ترتیب دیں۔عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کمزور عمارتوں، درختوں اور بجلی کی تنصیبات سے محفوظ فاصلے پر رہیں۔تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسمی صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں، متعلقہ اداروں کے ساتھ مثر رابطہ برقرار رکھیں اور عوام تک بروقت اور درست معلومات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔اضلاع کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پیش گوئی کے پورے دورانیے میں اپنی صورتحال سے متعلق باقاعدہ رپورٹس صوبائی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر ،پی ڈی ایم اے بلوچستان کو ارسال کرتے رہیں۔پی ڈی ایم اے بلوچستان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں

پاکستان محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ سرکاری موسمی ہدایات پر عمل کریں، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔ اتھارٹی کسی بھی ممکنہ موسمی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ہر ممکن امداد و تعاون فراہم کرے گی۔

مزید خبریں
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے سریاب کسٹم،خروٹ آباد میں تجاوزات ہٹادیں کوئٹہ۔ 06 جولائی (اے پی پی):میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے سریاب کسٹم،خروٹ آباد میں تجاوزات ہٹادیں۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر عوامی سہولت، ٹریفک کی روانی اور شہری نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے اور غیر قانونی رکاوٹوں کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران سریاب کسٹم کے سامنے پبلک لائبریری کے سامنے قائم تجاوزات کو ہٹایا گیا جبکہ عوامی آمدورفت میں رکاوٹ بننے والے غیر ضروری سپیڈ بریکرز کو بھی ختم کیا گیا۔ اسی سلسلے میں خروٹ آباد تھانے کے سامنے موجود سپیڈ بریکر کو ہٹا دیا گیا جبکہ اسپنی روڈ پر قائم غیر قانونی جمپ کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سڑکوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے خلاف قائم غیر قانونی تجاوزات اور رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہیں گی۔