پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے صوبے میں مون سون بارشوں کے پہلے سپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔ تر جمان پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں یکم سے 5 جولائی تک تیز ہوائوں اور بارش کا امکان ہے۔ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے صوبے میں مون سون بارشوں کے پہلے سپیل کا الرٹ جاری کر دیا

مزید خبریں
پشاور۔ 29 جون (اے پی پی):پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے صوبے میں مون سون بارشوں کے پہلے سپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔ تر جمان پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں یکم سے 5 جولائی تک تیز ہوائوں اور بارش کا امکان ہے۔ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، سوات اور ایبٹ آباد میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی سے کمزور عمارتوں، سولر پینلز اور فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ تر جمان نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات مکمل کرنے ،ریسکیو ٹیموں، مشینری اور ایمرجنسی سروسز کو ہر وقت تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے سیاحوں کو ہدایت کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دریائوں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے اجتناب کریں۔
انہوں نے کہا کہ کسان اور مویشی پال حضرات اپنی فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔








