پی ڈی ایم اے پنجاب نے اربن فلڈنگ کے خدشے کے باعث الرٹ جاری کر دیا، ترجمان

144
PDMA Punjab
PDMA Punjab

لاہور۔26جون (اے پی پی):پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں کے پیشِ نظر متعدد اضلاع میں اربن فلڈنگ کے خدشے کے باعث الرٹ جاری کردیا ہے۔ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں 26جون تا یکم جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی ہے جس کے نتیجے میں راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ ،گوجرانوالا اور نارووال میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لئے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید طوفان اور بعض علاقوں میں ژالہ باری ہو سکتی ہے لہذا شدید طوفان میں سولرپلیٹوں کی حفاظت کے لیے اقدامات ضروری کیے جائیں۔سیلابی صورتحال والے اضلاع میں انتظامیہ دریائوں اور نالوں کے راستے کلیئر کئے جائیں۔بارش اور طغیانی میں ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کیا جائے۔

دریائوں اور نالوں میں نہانے پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ۔ درایں اثنا ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب علی عر فان نے کہا ہے کہ الرٹ کا مقصد تیاریاں مکمل کرنا ہے لہذا ادارے اورنکاسی آب کے ذمہ دار ادارے الرٹ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکومت اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل درآمد کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔