لاہور۔1فروری (اے پی پی):پی ڈی ایم اے نے صوبے کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش بارے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق یکم سے 3 فروری تک پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔مری، گلیات اور گردونواح میں برفباری اور بارش ہو گی جبکہ پوٹھوہار ریجن، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اورگوجرانوالہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے …
پی ڈی ایم اے پنجاب نے بالائی علاقوں میں3فروری تک برفباری اور بارش بارے الرٹ جاری کر دیا

مزید خبریں
لاہور۔1فروری (اے پی پی):پی ڈی ایم اے نے صوبے کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش بارے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق یکم سے 3 فروری تک پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔مری، گلیات اور گردونواح میں برفباری اور بارش ہو گی جبکہ پوٹھوہار ریجن، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اورگوجرانوالہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیاہے، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اورایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ مری میں سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہدایات پر عمل کریں۔
مری میں برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی سہولیات کے لیے مری میں مختلف مقامات پر فسیلیٹیشن سنٹرز قائم ہیں۔ شہری تیز رفتاری اور اچانک بریک لگانے سے اجتناب کریں اورجاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔







