اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مقدمات ختم کراؤ، عدلیہ وہ آزاد مانی جائے گی جو انہیں صرف ریلیف دے، الیکشن صرف وہ آزاد مانے جائیں گے جن کے نتائج ان کے حق میں ہوں گے۔ بدھ کواپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ اپوزیشن …
پی ڈی ایم کاایجنڈا مقدمات ختم کراؤ ہے ، وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مقدمات ختم کراؤ، عدلیہ وہ آزاد مانی جائے گی جو انہیں صرف ریلیف دے، الیکشن صرف وہ آزاد مانے جائیں گے جن کے نتائج ان کے حق میں ہوں گے۔ بدھ کواپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ اپوزیشن کا یہ ہی ایجنڈا ہے کہ بات صرف وہ درست ہوگی جو یہ کریں گے، یہ جمہوریت نہیں آمرانہ رویہ ہے، فیصلے عوام نے کرنے ہیں اور ان فیصلوں کو سیاسی جماعتوں نے تسلیم کرنا ہے، یہ ہی آئین میں لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اداروں کو آزاد اور خودمختار کر دیا ہے، اب اداروں پہ کسی خاندان کی کوئی اجارہ داری نہیں۔







