اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وہ پی ڈی ایم کا شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے جلسہ میں دو ،تین سولوگ بلائے ،پی ڈی ایم کا فنڈڈ ایجنڈا بھارتی بیانیہ پر چل رہا ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پیر کے روز تحصیل فتح جنگ میں ٹراما سنٹر …
پی ڈی ایم کا فنڈڈ ایجنڈا بھارتی بیانیہ پر چل رہا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وہ پی ڈی ایم کا شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے جلسہ میں دو ،تین سولوگ بلائے ،پی ڈی ایم کا فنڈڈ ایجنڈا بھارتی بیانیہ پر چل رہا ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پیر کے روز تحصیل فتح جنگ میں ٹراما سنٹر کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر دکھ ہوا اس موقع پر سیاست نہیں کرنا چاہتے تاہم مریم نواز کو حکومت کی جانب سے اطلاع دینے کی بات سمجھ نہیں آئی۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو جائے نواز شریف کسی صورت خود سے وطن واپس نہیں آئیں گے، وہ100 فیصد ٹھیک ہوجائیں، ٹیسٹ میچ کھیل لیں یا میراتھون بھاگ لے واپس کسی صورت نہیں آئے گاکیونکہ نواز شریف کو معلوم ہے واپسی پر جیل ان کا انتظارکررہی ہے ۔ پشاور میں پی ڈی ایم جلسہ پر تبصرہ کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ وہ ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا،صرف 2، تین سو لوگ ہی جلسے میں بلائے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تینوں بڑی جماعتیں ذاتی مفاد پر تحریک چلا رہے ہیں، پی ڈی ایم پر کسی پاکستانی کو یقین نہیں، پی ڈی ایم کا فنڈڈ ایجنڈا بھارتی بیانیہ پر چل رہا ہے، بلاول اور مریم سے متعلق بھارتی اخبارات میں مضامین چھپ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سوال ہونا چاہیے کہ بھارتی میڈیا بلاول اور مریم کو کیوں اٹھا رہا ہے،یہ سمجھ رہے ہیں کہ انڈیا ان کو بچا لے گا۔ زلفی بخاری نے کہا کہ سب کا بیانیہ صرف کرپشن بچانے کیلئے ہے، ایک کا معاملہ کھلا سب پکڑے جائیں گے،بلاول اور مریم کا مک مکا ہوا ہے، دونوں ایک دوسرے کی کرپشن پر بات نہیں کریں گے، زلفی بخاری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پہلا موقع ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے پاس نوکری نہیں ہے،مولانا کو سمجھ نہیں آ رہی فارغ وقت میں کیا کریں کیونکہ مولانا ماضی میں ہر حکومت کے ساتھ مل جاتے تھے، پہلی مرتبہ حکومت اور عوام دونوں نے مولانا کو مسترد کر دیا۔حکومت آج مولانا کو عہدہ دے تو ان کی ساری جنگ اور سیاست ختم ہو جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی باہر گزاری کبھی سیاست دانوں کو فوج کے مخالف محاذ آرائی کرتے نہیں دیکھا۔ انہوں نے سابق امریکی صدار باراک اوبامہ کی کتاب پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اوبامہ نے کتاب میں لکھا جو فیصلے کرتے تھے انٹیلی جنس کی مشاورت سے ہوتے تھے، یہاں معاملہ الٹ ہے کہتے ہیں پاکستان کے ساتھ ہیں مگر فوج کے خلاف ہیں، یہ بیانیہ پاکستان کی عوام کیلئے نہیں بیرونی عناصر کیلئے پیدا کیا جا رہا ہے، بیانیہ ہے کہ عمران خان اور فوج کو نکال کر نواز شریف کو واپس لایا جائے، انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن بھارت کے بیانیہ پر چل رہے ہیں،جلسوں اوردھرنوں کی پشت پناہی اور فنڈنگ انڈیا سے ہو رہی ہے۔ 10 سال سے تاثر پیدا کیا جا رہا ہے کہ محب وطن وہ ہو گا جو فوج کے خلاف ہو گا، جوفوج کے ساتھ ہو تو کہیں گے کٹھ پتلی ہے اور ساتھ ملے ہوئے ہیں، زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تینوں جماعتوں کا بیانیہ انتہائی خطرناک ہے، فوج اور منتخب جمہوری حکومت ایک پیج پر ہیں جس سے ان کی نیندیں حرام ہوئیں،پی ڈی ایم کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا، ایک ہفتے کی بات ہے یہ سب اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے۔ قبل ازیں زلفی بخاری نے16 بیڈ پر مشتمل ٹراما سنٹر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور تحصیل فتح جنگ کے دورے پر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس دوران زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے تحصیل فتح جنگ کے لئے شاہراہوں کی تعمیر اور پسماندہ علاقوں میں گیس کنکشن دئیے جا رہے ہیں۔تحصیل فتح جنگ کے لیے8 نئے پروجیکٹ دئیے جا رہے ہیں۔ٹراما سنٹر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ٹراما سینٹر 16 بیڈز کا ہے اسے 20 بیڈز پرلے کر جائیں گے ۔2ہزار ماہانہ ایمرجنسی کیسز آتے ہیں لیکن راولپنڈی تک کوئی ٹراما سنٹر نہ تھا ،یہ بڑا اور اہم ٹراما سینٹر ہو گا جہاں پسماندہ علاقے سے افراد آئیں گے ، انہوں نے کہا کہ راولپنڈی جاتے ہوئے بیمار افراد زندگی کی بازی ہارجاتے تھے جس کے لئے ہسپتال اہم تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فتح جنگ ایک پسماندہ علاقہ تھا اب اس کا میں ذمہ داری لیتا ہوں ،ہر گاوں میں گیس فراہم کی جائے گی اور ترقیاتی منصوبے ہوں گے، پنڈی گھیب روڈ کی جلد تعمیر شروع ہو گی ،فتح جنگ چوک کو بہتر اور خوبصورت بنایا جا ہے گا۔ انہوں نے کہا کہ 400 بیڈز کا ماں بچہ ہسپتال بنایا جا رہا ہے جو اس علاقے کے لئے اہم ہے ۔پنجہ صاحب کی زیارت کو محفوظ بنانے پر کام جاری ہے ،حسن ابدال میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ اٹک کی خوبصورتی اور سیاحت کے فروغ سے علاقے میں ترقی آئے گی۔








