راولپنڈی۔15دسمبر (اے پی پی):سری لنکا میں آئندہ سال جنوری میں ہونے والی پی ڈی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان فزیکل ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کا دو روزہ کنڈیشننگ اینڈ سکلز ڈیویلپمنٹ ٹریننگ کیمپ کل(پیر سے )ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ، راولپنڈی میں شروع ہو گا، جنرل سیکرٹری پاکستان فزیکل ڈس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن( پی پی ڈی سی اے) امیر الدین انصاری کے مطابق پی ڈی چیمپئنز ٹرافی …
پی ڈی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان فزیکل ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کا دو روزہ، کنڈیشننگ اینڈ اسکلز ڈیویلپمنٹ ٹریننگ کیمپ (کل) سے ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ، راولپنڈی میں شروع ہو گا

مزید خبریں
راولپنڈی۔15دسمبر (اے پی پی):سری لنکا میں آئندہ سال جنوری میں ہونے والی پی ڈی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان فزیکل ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کا دو روزہ کنڈیشننگ اینڈ سکلز ڈیویلپمنٹ ٹریننگ کیمپ کل(پیر سے )ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ، راولپنڈی میں شروع ہو گا،
جنرل سیکرٹری پاکستان فزیکل ڈس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن( پی پی ڈی سی اے) امیر الدین انصاری کے مطابق پی ڈی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال 11 جنوری سے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں شروع ہو گی ۔میگا ایونٹ میں میزبان سری لنکا، پاکستان، بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
امیر الدین انصاری کا کہنا ہے کہ تربیتی کیمپ لیول 4 کوچ صبیح اظہر کی زیر نگرانی ہو گا ۔ کوچنگ پینل میں رافع ہاشمی اور راؤ جاوید شامل ہیں ۔ تربیتی کیمپ کا اختتام 17 دسمبر کو ہو گا جس کے بعد منتخب کردہ پاکستانی پی ڈی ٹیم سری لنکا روانہ ہو گی۔ سلیکشن کمیٹی نے کیمپ کے لیے ممکنہ 27 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔








