چئیرمین ایف بی آر عاصم احمد سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرکی ملاقات، پاکستان میں ٹیکس کے نظام میں اصلاحات پر اطمینان کااظہار

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):عالمی بینک نے پاکستان میں ٹیکس کے نظام کوسہل بنانے، ٹیکس انتظامیہ کوآٹومیٹد کرنے، ٹیکس کے دائرہ کارمیں وسعت اورجنرل سیلزٹیکس کوہم آہنگ کرنے پراطمینان کااظہارکیاہے۔ ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ بات پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن اورچیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کے درمیان ملاقات میں کہی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایف بی …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):عالمی بینک نے پاکستان میں ٹیکس کے نظام کوسہل بنانے، ٹیکس انتظامیہ کوآٹومیٹد کرنے، ٹیکس کے دائرہ کارمیں وسعت اورجنرل سیلزٹیکس کوہم آہنگ کرنے پراطمینان کااظہارکیاہے۔ ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ بات پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن اورچیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کے درمیان ملاقات میں کہی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایف بی آر عالمی بینک کی مالی معاونت سے پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کو نافذ کر رہا ہے۔

اس پروگرام سے ٹیکس کی بنیاد میں وسعت اور ٹیکس کی تعمیل کو آسان بنانے اورپائیداربنیادوں پرمحصولات میں اضافہ میں مددملے گی ۔عالمی بینک نے اکتوبر سے نومبرتک کی مدت میں پروگرام کا وسط مدتی جائزہ مکمل کیا ہے اور ابتدائی نتائج کی بنیاد پر عالمی بینک نے مجموعی طورپر پاکستان میں ٹیکس کے نظام کوسہل اورآسان بنانے، ٹیکس انتظامیہ کوآٹومیٹد کرنے، ٹیکس کے دائرہ کارمیں وسعت اورجنرل سیلزٹیکس کوہم آہنگ کرنے پراطمینان کااظہارکیاہے ۔

چیئرمین ایف بی آر نے ایف بی آر اورعالمی بینک کی ٹیموں کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہاکہ یہ پروگرام ایف بی آر کی آئی ٹی پر مبنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مددگارثابت ہورہاہے۔ملاقات میں منصوبے کے تحت اصلاحاتی ایجنڈے کو نئے سرے سے جاری رکھنے اور تمام مطلوبہ نتائج کے حصول کو یقینی بنانے پر توجہ دینے پر اتفاق کیا گیا۔