چئیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو نے چیف ایگزیٹو آفیسر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی محمد اسلم افغانی ، سی ڈی اے افسران‘ میسرز بی این پی گروپ اور دیگر کے خلاف قومی خزانہ کو 2 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے پر تحقیقات کی منظوری دےدی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چئیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں منعقد …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو نے چیف ایگزیٹو آفیسر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی محمد اسلم افغانی ، سی ڈی اے افسران‘ میسرز بی این پی گروپ اور دیگر کے خلاف قومی خزانہ کو 2 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے پر تحقیقات کی منظوری دےدی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چئیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران مختلف کمپنیوں اور افراد کے خلاف تحقیقات شروع کرنے یا جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے میسرز ایلیشم ہولڈنگز پاکستان لمیٹڈکی انتظامیہ کے خلاف انویسٹی گیشن کوجاری رکھنے کی منظوری دی۔ ملزمان وسیم اسلم بٹ ،سابق چیف ایگزیکٹو،کامران کیانی اور حماد ارشدچیف ایگزیکٹو میسرز ایلیشم ہولڈنگز پاکستان لمیٹڈ پر الزام ہے کہ انہوں نے غیرقانونی طور پرڈی ایچ اے رینچز اسلام آباد کے ناقابل فروخت الاٹمنٹ سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ ایگزیکٹو بورڈ نے چیف ایگزیٹو آفیسر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی محمد اسلم افغانی کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ان پر مبینہ طور پر الزام ہے کہ ان کا چیف ایگزیٹو آفیسر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے طور پرتقرر نہ صرف قانون کی خلاف ورزی تھا بلکہ انہوں نے اختےارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچاےا۔