چائلڈ ایڈوائزری پینل کی رکن حذیفہ ممتاز کا چائلڈ آن لائن سیفٹی پر دلچسپ اور معلوماتی سیشن کا اہتمام

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):قومی کمیشن برائے حقوق اطفال (این سی آر سی) میں چائلڈ ایڈوائزری پینل کی رکن حذیفہ ممتاز نے چائلڈ آن لائن سیفٹی پر ایک دلچسپ اور معلوماتی سیشن کا اہتمام کیا۔ اس سیشن کا مقصد ڈیجیٹل دنیا کو محفوظ طریقے سے استعمال کرنے بارے بچوں میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ سیشن کے دوران بچوں کو ڈیجیٹل فٹ پرنٹ، عوامی جگہوں پر وائی فائی کے خطرات اور …

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):قومی کمیشن برائے حقوق اطفال (این سی آر سی) میں چائلڈ ایڈوائزری پینل کی رکن حذیفہ ممتاز نے چائلڈ آن لائن سیفٹی پر ایک دلچسپ اور معلوماتی سیشن کا اہتمام کیا۔ اس سیشن کا مقصد ڈیجیٹل دنیا کو محفوظ طریقے سے استعمال کرنے بارے بچوں میں بیداری پیدا کرنا تھا۔

سیشن کے دوران بچوں کو ڈیجیٹل فٹ پرنٹ، عوامی جگہوں پر وائی فائی کے خطرات اور پاکستان کے سائبر کرائم قوانین جیسے اہم تصورات سے متعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر ایک تخلیقی پینٹنگ سرگرمی کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کو عنوان بارے اپنی سمجھ کا اظہار کرنے کی دعوت دی گئی۔ یہ سیشن نوجوان شرکاء میں محفوظ اور ذمہ دار آن لائن رویے کو فروغ دینے کی جانب ایک بامعنی قدم ثابت ہوا۔