چائنا انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو سپیس نمائش میں جے 35 اے کی نقاب کشائی کی جائے گی

بیجنگ۔5نومبر (اے پی پی):چین انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو سپیس نمائش میں ایچ کیو۔ 19 میزائل اور بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی کی رونمائی کرے گا ۔شنہوا کے مطابق چین کی فضائیہ نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ 15ویں چائنا انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو سپیس نمائش جسے ایئر شو چائنا بھی کہا جاتا ہے، میں جے 35 اے درمیانے درجے کے سٹیلتھ فائٹر کے علاوہ ایچ کیو۔ 19 …

بیجنگ۔5نومبر (اے پی پی):چین انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو سپیس نمائش میں ایچ کیو۔ 19 میزائل اور بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی کی رونمائی کرے گا ۔شنہوا کے مطابق چین کی فضائیہ نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ 15ویں چائنا انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو سپیس نمائش جسے ایئر شو چائنا بھی کہا جاتا ہے، میں جے 35 اے درمیانے درجے کے سٹیلتھ فائٹر کے علاوہ ایچ کیو۔ 19 زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی کی رونمائی کی جائے گی۔

چینی فضائیہ کے ترجمان ژی پینگ نے کہا کہ چین کے شہر زوہائی میں12 نومبر سے شروع ہونے والے اس 6 روزہ ایئر شو میں مختلف قسم کی سرگرمیاں شامل ہیں جن میں ایروبیٹک ڈسپلے شامل ہیں۔شو میں اڑان بھرنے والے طیارے میں جے۔20، جے۔16 اور ری فیولنگ کے لیےوائے وائے ۔20 اے شامل ہیں۔ وائے ۔20 طیاروں کا کارگو ہولڈ بھی عوام کے لیے کھلا رکھا جائے گا۔ یہ تقریب چینی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منائی جارہی ہے، جو 11 نومبر کو ہو گی۔