ہانگ کانگ۔13 اگست(اے پی پی)دنیا کی بڑی موبائیل فون آپریٹر کمپنی چائنا موبائل لمیٹڈ کے ششماہی خالص منافع میں 4.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔چائنا موبائل سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق ان کو جنوری تا جون کا 65.6 بلین یوان(9.62 بلین ڈالر)کا خالص منافع حاصل ہوا جبکہ گذشتہ سال کی پہلی ششماہی میں انھیں 62.7 بلین یوان منافع ہوا تھا۔چائنا موبائیل کا آپریٹنگ ریونیو اس عرصہ میں 2.9 فیصد کے …
چائنا موبائل لمیٹڈ کے ششماہی خالص منافع میں 4.7 فیصد اضافہ

مزید خبریں
ہانگ کانگ۔13 اگست(اے پی پی)دنیا کی بڑی موبائیل فون آپریٹر کمپنی چائنا موبائل لمیٹڈ کے ششماہی خالص منافع میں 4.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔چائنا موبائل سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق ان کو جنوری تا جون کا 65.6 بلین یوان(9.62 بلین ڈالر)کا خالص منافع حاصل ہوا جبکہ گذشتہ سال کی پہلی ششماہی میں انھیں 62.7 بلین یوان منافع ہوا تھا۔چائنا موبائیل کا آپریٹنگ ریونیو اس عرصہ میں 2.9 فیصد کے اضافہ کے ساتھ 391.8 بلین یوان رہا تاہم فور جی کسٹمرز کی طرف سے اوسط ریونیوگذشتہ سال کے 71.2 یوان کے مقابلے کم ہو کر 64.4 یوان رہا۔








