بیجنگ ۔22مارچ (اے پی پی):چائنا ڈیولپمنٹ فورم 2026 کا سالانہ اجلاس اتوار 22 مارچ بیجنگ میں شروع ہو گیا۔ بین الاقوامی تنظیموں، 500 بین الاقوامی ،ملٹی نیشنل کمپنیز اور عالمی کاروباری حلقوں کے 100 سے زائد غیر ملکی نمائندوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ چینی میڈیا کے مطابق فورم کے دوران نئے قسم کے صارفین، مصنوعی ذہانت اور خدمات کے شعبے میں کھلے پن سمیت دیگر اہم موضوعات …
چائنا ڈیولپمنٹ فورم 2026 کا سالانہ اجلاس،100غیر ملکی نمائندوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
بیجنگ ۔22مارچ (اے پی پی):چائنا ڈیولپمنٹ فورم 2026 کا سالانہ اجلاس اتوار 22 مارچ بیجنگ میں شروع ہو گیا۔ بین الاقوامی تنظیموں، 500 بین الاقوامی ،ملٹی نیشنل کمپنیز اور عالمی کاروباری حلقوں کے 100 سے زائد غیر ملکی نمائندوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ چینی میڈیا کے مطابق فورم کے دوران نئے قسم کے صارفین، مصنوعی ذہانت اور خدمات کے شعبے میں کھلے پن سمیت دیگر اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چائنا ڈیولپمنٹ فورم سنہ 2000 میں قائم ہوا تھا اور اس کے بعد سے یہ چین اور دنیا کے درمیان مکالمہ اور تعاون کو فروغ دینے والا ایک اہم ایونٹ بن چکا ہے۔ رواں سال چین کے”پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کے آغاز کا سال ہے اور چین کی وسیع اصلاحات اور اعلیٰ سطحی کھلا پن عالمی معیشت کو نئے مواقع فراہم کرے گا۔رواں سال فورم کے مختلف موضوعات اور مباحثے "پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے تحت چین اور اعلیٰ معیار کی ترقی اور مشترکہ نئے مواقع” کے موضوع پر ہوں گے ۔ دو روزہ فورم میں افتتاحی تقریب کے علاوہ مختلف موضوعات پر خصوصی سیمینارز اور اجلاس بھی شامل ہیں۔








