چارسدہ ، ہوائی فائرنگ میں ملوث چار ملزمان گرفتار

چارسدہ میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

پشاور۔ 02 جون (اے پی پی):چارسدہ میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔ترجمان چارسدہ پولیس کےمطابق ڈی ایس پی تنگی گلشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ تنگی عرفان خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے تین پستول اور آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔