چارسدہ پولیس کی کارروائیاں، موٹر سائیکل سنیچنگ و منشیات کے دھندے میں ملوث ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں

پشاور۔ 04 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق اسی سلسلے میں ڈی ایس پی سرڈھیری شاد علی خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری فضل داؤد خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سنیچنگ کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے موٹر سائیکل کی فروختگی کی رقم مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایک دوسری کارروائی میں ڈی ایس پی تنگی گلشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ مندنی بسم اللہ جان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 340 گرام افیون اور 170 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔