ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ آج علی الصبح ہونے والی بارش کے باوجود ضلع بھر میں صورتحال معمول کے مطابق ہے اور کسی بھی علاقے سے سڑکوں کی بندش
ایبٹ آباد،بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ،شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 04 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ آج علی الصبح ہونے والی بارش کے باوجود ضلع بھر میں صورتحال معمول کے مطابق ہے اور کسی بھی علاقے سے سڑکوں کی بندش،جانی یا مالی نقصان یا کسی ہنگامی صورتحال کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔انتظامیہ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے،ریونیو عملہ،واسا،کنٹونمنٹ بورڈز،ٹی ایم اے اور ریسکیو ادارے الرٹ ہیں اور اپنے اپنے علاقوں میں مسلسل نگرانی کر رہے ہیں،کسی بھی غیر معمولی صورتحال،نکاسی آب کے مسائل یا ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں،شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی ایمرجنسی یا شکایت کی صورت میں ضلعی کنٹرول روم سے رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔








