صوبائی وزیر توانائی کی زیر ِ صدارت اہم اجلاس،مالی سال2026-27کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

صوبائی وزیر توانائی پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیرِ صدارت محکمہ توانائی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری توانائی پنجاب محمد اجمل بھٹی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈاور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں مالی سال 2026-27کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، توانائی کے شعبے میں جاری اقدامات اور پنجاب کے صنعتی شعبے کو کم لاگت اور قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی کے مختلف آپشنز …

لاہور۔4جون (اے پی پی):صوبائی وزیر توانائی پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیرِ صدارت محکمہ توانائی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری توانائی پنجاب محمد اجمل بھٹی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈاور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں مالی سال 2026-27کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، توانائی کے شعبے میں جاری اقدامات اور پنجاب کے صنعتی شعبے کو کم لاگت اور قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی کے مختلف آپشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

شرکاکو توانائی کے مختلف منصوبوں کی پیش رفت، مستقبل کی حکمت عملی اور صنعتی ترقی کے لیے بجلی کی مسلسل دستیابی سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ پنجاب کی صنعتی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے سستی، مستحکم اور قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں ایسے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی جو عوامی ریلیف، صنعتی پیداوار میں اضافے اور صوبے کی مجموعی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوں۔

ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اور توانائی کے شعبے میں جدید نظام متعارف کروا کر پیداواری لاگت میں کمی اور کارکردگی میں اضافہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ توانائی کے تمام منصوبوں میں جدت، شفافیت اور پائیداری کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق توانائی کے شعبے میں اصلاحات، جدید منصوبہ بندی اور موثر پالیسی سازی کا عمل جاری رہے گا تاکہ عوام اور صنعتوں کو بہتر توانائی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور پنجاب کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل سے ہمکنار کیا جا سکے۔