محکمہ موسمیات کی جانب سے 2 سے 5 جون کے دوران تیز ہواؤں،گرج چمک اور بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے
ایبٹ آباد،تیز ہواؤں اور بارشوں کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 ہائی الرٹ

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 04 جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی جانب سے 2 سے 5 جون کے دوران تیز ہواؤں،گرج چمک اور بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمٰن نے تمام ریسکیو اہلکاروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسمی حالات کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں،برساتی نالوں اور کمزور عمارتوں کے قریب احتیاط برتیں۔ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد ساجد اقبال کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام فوری طور پر ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں۔








