کراچی پولیس کی کارروائیاں،گٹکاماوا فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار
کراچی پولیس کی کارروائیاں،گٹکاماوا فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار

مزید خبریں
کراچی۔ 04 جون (اے پی پی):تھانہ منگھو پیر اور اقبال مارکیٹ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکاماوا فروشی میں ملوث 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے 7کلو گٹکاماوا اور نقدی برآمد کرلی۔جمعرات کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں رانا انتظار ولد لیاقت علی ، ابراہیم ولد محمد علی اور جسیم ولد الیاس شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔








