چرچ کو شادی شدہ مردوں کو پادری بنانے کے معاملے پر غور کرنا چاہیئے، پوپ فرانسس

برلن۔10مارچ (اے پی پی )کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہاہے کہ چرچ کو شادی شدہ مردوں کو پادری کے طور پر خدمات سرانجام دینے کی اجازت کے معاملے پر غور کرنا چاہیئے کیونکہ اس سے دور دراز کے علاقوں میں پادریوں کی کمی کے معاملے سے نمٹا جا سکے گا۔جرمن رسالے کو انٹرویو میں پوپ فرانسس نے کہا کہ ہمیں یہ ضرور سوچنا چاہئیے کہ "وری پروبتی"کو …

برلن۔10مارچ (اے پی پی )کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہاہے کہ چرچ کو شادی شدہ مردوں کو پادری کے طور پر خدمات سرانجام دینے کی اجازت کے معاملے پر غور کرنا چاہیئے کیونکہ اس سے دور دراز کے علاقوں میں پادریوں کی کمی کے معاملے سے نمٹا جا سکے گا۔جرمن رسالے کو انٹرویو میں پوپ فرانسس نے کہا کہ ہمیں یہ ضرور سوچنا چاہئیے کہ "وری پروبتی”کو کیا پادری بنانا ممکن ہے۔ پھر ہمیں اس بات کا فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کیا کام کر سکتے ہیں۔مثال کے طور پر دور دراز بسنے والی برادریوں میں۔ کیتھولک مسیحوں میں بہت سے یہ سمجھتے ہیں کہ شادی شدہ مردوں کے لیے پادری بننے کا موقع فراہم کرنے سے دنیا کے کئی علاقوں میں پادریوں کی کمی کے معاملے کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply