چشتیاں،چولستان جیپ ریلی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک احسن اقدام ہے،ڈپٹی کمشنربہاولنگر

چشتیاں۔ 12 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد اور چوہدری کاشف نوید ایم پی اے نے کہا ہے کہ چولستان جیپ ریلی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک احسن اقدام ہے جس کا مقصد تاریخی قلعوں کی تعمیر و مرمت، ثقافتی ورثے کا تحفظ اور سیاحت کو فروغ دینا ہے جبکہ حکومت پنجاب چولستان کی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں …

مزید خبریں

چشتیاں۔ 12 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد اور چوہدری کاشف نوید ایم پی اے نے کہا ہے کہ چولستان جیپ ریلی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک احسن اقدام ہے جس کا مقصد تاریخی قلعوں کی تعمیر و مرمت، ثقافتی ورثے کا تحفظ اور سیاحت کو فروغ دینا ہے جبکہ حکومت پنجاب چولستان کی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے فورٹ عباس کے قدیم قلعہ جام گڑھ میں 21ویں چولستان جیپ ریلی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ ایسے ایونٹس سے نہ صرف علاقائی ثقافت کو تقویت ملتی ہے بلکہ مقامی معیشت بھی مستحکم ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چولستان جیپ ریلی کی بدولت علاقہ ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے اور علاقہ کو ملکی و عالمی سطح پر شہرت ملی ہے۔افتتاحی تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا جبکہ مومن اسکول کے بچوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لیے۔ بچوں نے ڈھول کی تھاپ پر جھومر، پنجابی رقص، لڈی، گھوڑا ڈانس اور دیگر ثقافتی آئٹمز پیش کیے جسے شرکاء نے خوب سراہا۔ اس موقع پر روایتی سپورٹس ایونٹس کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے میلے کا سماں بندھ گیا۔ڈی پی او کامران اصغر نے کہا کہ جیپ ریلی کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام ادارے ہم وقت اور یکجان ہو کر فرائض انجام دے رہے ہیں تاکہ شرکاء اور سیاحوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

 

مزید خبریں