سانتیاگو۔ 25 اپریل (اے پی پی) چلی کے وسطی شہر والپرائیسو میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے سونامی کے خدشے کے باعث ساحلی شہر خالی کرنے کی اپیل کی ہے۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چلی کے وسطی شہر ولپرائیسو میں آنے والے زلزلے کی زیر زمین گہرائی 9.8 کلومیٹر ریکارڈ کی …
چلی میں 7.1شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری ، عوام سے ساحلی شہر خالی کرنے کی اپیل

مزید خبریں
سانتیاگو۔ 25 اپریل (اے پی پی) چلی کے وسطی شہر والپرائیسو میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے سونامی کے خدشے کے باعث ساحلی شہر خالی کرنے کی اپیل کی ہے۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چلی کے وسطی شہر ولپرائیسو میں آنے والے زلزلے کی زیر زمین گہرائی 9.8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز سانتیاگو سے35کلومیٹر مغرب میں تھا۔







