چلی کا فوجی طیارہ دوران پرواز لا پتہ،38 مسافر سوار تھے

سینتیاگو ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) چلی کا فوجی طیارہ اُڑان بھرنے کے بعد لاپتہ ہو گیا، طیارے میں 38 مسافر سوار تھے ۔ چلی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق فوجی طیارے نے انٹارکٹیکا سے اُڑان بھری تھی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا ہے۔ اُڑان بھرنے کے بعد جلد ہی سگنل ٹاور سے طیارے کارابطہ منقطع ہو گیا، طیارے کو تلاش کرنے کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی …

سینتیاگو ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) چلی کا فوجی طیارہ اُڑان بھرنے کے بعد لاپتہ ہو گیا، طیارے میں 38 مسافر سوار تھے ۔ چلی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق فوجی طیارے نے انٹارکٹیکا سے اُڑان بھری تھی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا ہے۔ اُڑان بھرنے کے بعد جلد ہی سگنل ٹاور سے طیارے کارابطہ منقطع ہو گیا، طیارے کو تلاش کرنے کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ہیں۔