چلی کے کوالیفائر الیجینڈرو ٹیبیلو نے فائنل میچ میں ٹاپ سیڈڈ لورینزو موسیٹی کو اپ سیٹ شکست دے کر چینگدو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

بیجنگ۔24ستمبر (اے پی پی):چلی کے کوالیفائر ٹینس کھلاری الیجینڈرو ٹیبیلو نے اے ٹی پی چینگڈو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ، یہ ان کے اے ٹی پی کیریئر کا تیسرا ٹائٹل ہے ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق28سالہ چلی کے کوالیفائر ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں اٹلی کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ 23 سالہ لورینزو موسیٹی کو اپ سیٹ شکست دے …

بیجنگ۔24ستمبر (اے پی پی):چلی کے کوالیفائر ٹینس کھلاری الیجینڈرو ٹیبیلو نے اے ٹی پی چینگڈو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ، یہ ان کے اے ٹی پی کیریئر کا تیسرا ٹائٹل ہے ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق28سالہ چلی کے کوالیفائر ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں اٹلی کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ 23 سالہ لورینزو موسیٹی کو اپ سیٹ شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

چین کے شہر چینگدو میں کھیلے گئے اے ٹی پی ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں چلی کے کوالیفائر ٹینس کھلاری الیجینڈرو ٹیبیلو نے سخت مقابلے کے بعد اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ لورینزو موسیٹی کو 3-6، 6-2 اور 6-7(5-7) سے اپ سیٹ شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

الیجینڈرو ٹیبیلو اس سے قبل آکلینڈ اور میورکا میں اے ٹی پی ٹائٹل جیت چکے ہیں اور اس جیت کے بعد وہ 40 درجے ترقی کر کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں 72 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔الیجینڈرو ٹیبیلو جون کے بعد پہلی بار ٹاپ 100 میں دوبارہ داخل ہو گئے ہیں۔

 

مزید خبریں