چمن۔18 ستمبر(اے پی پی)چمن میں پاک افغان سرحد پر ایف سی ٹرک کو نشانہ بنانے کے لئے خودکش حملہ ،ایک شہری شہید جبکہ 22 زخمی ہوگئے،چمن پاک افغان سرحد کے قریب واقع کسٹم ہاوس کے قریب ایف سی کا ایک ٹرک معمول کے گشت پر جارہا تھا کہ اسی وقت ایک پیدل خودکش حملہ آور نے ایف سی ٹرک کو نشانہ بنانے کی کوشش کی مگر ٹرک کی رفتار تیز …
چمن میں پاک افغان سرحد پر خودکش حملہ ،ایک شہری شہید جبکہ 22 زخمی
مزید خبریں
چمن۔18 ستمبر(اے پی پی)چمن میں پاک افغان سرحد پر ایف سی ٹرک کو نشانہ بنانے کے لئے خودکش حملہ ،ایک شہری شہید جبکہ 22 زخمی ہوگئے،چمن پاک افغان سرحد کے قریب واقع کسٹم ہاوس کے قریب ایف سی کا ایک ٹرک معمول کے گشت پر جارہا تھا کہ اسی وقت ایک پیدل خودکش حملہ آور نے ایف سی ٹرک کو نشانہ بنانے کی کوشش کی مگر ٹرک کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے خودکش حملہ ٹرک تک نہیں پہنچ سکا جس کی وجہ سے ایف سی اہلکار محفوظ رہے جبکہ ٹرک کو معمول نقصان پہنچا۔ خودکش دھماکے سے متعدد رکشوں کو بھی نقصان پہنچا ۔لیویز حکام کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں بائیس شہری زخمی جبکہ ایک بیس سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔







