کراچی ۔ 27 اگست (اے پی پی) چو بیسویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 2019ءکا انعقاد 27 اگست سے یکم ستمبر تک کراچی گالف کلب میں کیا جا رہا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیمپئن شپ کے آغاز کا اعلان پیٹرن پی این گالف (ساﺅتھ) ، کموڈور محمد سلیم کی جانب سے ایک میڈیا بریف کے دوران کیا گیا جس کا انعقاد منگل کو کراچی …
چوبیسویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 2019 کا آغاز

مزید خبریں
کراچی ۔ 27 اگست (اے پی پی) چو بیسویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 2019ءکا انعقاد 27 اگست سے یکم ستمبر تک کراچی گالف کلب میں کیا جا رہا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیمپئن شپ کے آغاز کا اعلان پیٹرن پی این گالف (ساﺅتھ) ، کموڈور محمد سلیم کی جانب سے ایک میڈیا بریف کے دوران کیا گیا جس کا انعقاد منگل کو کراچی گالف کلب میں ہوا۔ کمانڈر کراچی، وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کا پہلا ایڈیشن 1995ءمیں متعارف کروایا گیا۔ چیمپئن شپ کے آغاز کا مقصد پاکستان گالف فیڈریشن کے کلینڈر میں ایک نئے ایونٹ کا اضافہ تھا۔1995ءمیں آغاز کے بعد سے یہ گالف چیمپئین شپ نہ صرف باقاعدگی سے منعقد ہو رہی ہے بلکہ ملکی سطح پر ایک بڑے ایونٹ کی حیثیت حاصل کر چکی ہے۔ چیمپئن شپ کا باقاعدگی سے انعقاد پاکستان میں کھیلوںکے فروغ کے لئے پاک بحریہ کے مضبوط عزم کا اظہار ہے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 2019ءمیں پروفیشنلز، سینئر پروفیشنلز، جونیئر پروفیشنلز، امیچور، سینئرز، ویٹرنز، لیڈیز اور جونئیر کیٹیگریز کے میچز کھیلے جائیں گے۔








