راولپنڈی ۔ 25 جنوری (اے پی پی) 24رکنی غیر ملکی اتاشیوں اورمشیروں کے وفد نے کورہیڈ کوارٹرپشاور کا دورہ کیا جہاں پر انھیں فاٹا اور خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق وفد کے شرکاءکودہشت گردی کے خلاف جنگ اورعلاقے میں صورتحال کو معمول پر لانے میں پاک فوج کے کردار سے …
چوبیس رکنی غیر ملکی اتاشیوں اورمشیروں کے وفد کا کورہیڈ کوارٹرپشاور کا دورہ
راولپنڈی ۔ 25 جنوری (اے پی پی) 24رکنی غیر ملکی اتاشیوں اورمشیروں کے وفد نے کورہیڈ کوارٹرپشاور کا دورہ کیا جہاں پر انھیں فاٹا اور خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق وفد کے شرکاءکودہشت گردی کے خلاف جنگ اورعلاقے میں صورتحال کو معمول پر لانے میں پاک فوج کے کردار سے آگاہ کیا ۔وفد کو فاٹا میں پاک فوج کی جانب سے ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔وفد کو بتایا گیا کہ فاٹا میں بے مثال ترقیاتی کاموں سے وہاں رہنے والے لوگوں کا معیار زندگی مزید بہتر ہوگا ۔اس دوران عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی ،فاٹا اصلاحات ،پاک افغان سرحدی انتظامات ، باڑ کی تنصیب کے امور بھی اجاگر کیے گئے ہیں ۔پورے دن پر محیط اس دورہ کے دوران وفد کو خیبر فور کی کامیابیوں سے آگاہ کیا گیا ،وفد نے باڑ تنیصب کے عمل کو دیکھنے اور خیبر ایجنسی کے اگلے مورچوں کا دورہ بھی کیا ۔








