اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے رائج ایس او پیز کی 9 ہزار 305 خلاف ورزیاں کی گئیں جن کے نتیجے میں 839 مارکیٹس،دوکانوں کو سیل اور جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ 3 صنعتوں اور 1 ہزار 522 گاڑیوں کو جرمانے اور بند کیا گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے …
چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس ایس او پیز کی 9,305 خلاف ورزیاں کی گئیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کو بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے رائج ایس او پیز کی 9 ہزار 305 خلاف ورزیاں کی گئیں جن کے نتیجے میں 839 مارکیٹس،دوکانوں کو سیل اور جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ 3 صنعتوں اور 1 ہزار 522 گاڑیوں کو جرمانے اور بند کیا گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کو بریفنگ کے مطابق آزاد کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 683 خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئیں جس کے نتیجے میں 73 دکانوں، مارکیٹس ایک صنعت اور 285 گاڑیوں کو جرمانے اور سیل کیا گیا۔ بلوچستان میں703 خلاف ورزیوں کے نتیجے میں97 دکانوں، مارکیٹس کو جرمانے اور بند کیا گیا۔گلگت بلتستان میں 267 ایس او پیز کی خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئیں جس کے نتیجے میں 64 دکانوں، مارکیٹس کے علاوہ 127 گاڑیوں کو جرمانے اور بند کیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 684 ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 167 مارکیٹس، دکانوں کے علاوہ 115 گاڑیوں کو جرمانے اور بند کیا گیا۔ پنجاب میں 2 ہزار 287 خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 368 مارکیٹس، دکانوں کے علاوہ 2 صنعتیں اور 987 گاڑیوں کو جرمانے اور بند کیا گیا۔اسی طرح سندھ میں681 ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 70 دکانوں، مارکیٹس کے علاوہ 8 گاڑیوں کو جرمانے اور بند کیا گیا۔








