اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔بدھ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 624 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 10 مریض ہسپتالوں میں اور 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق …
چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 624 کیس، 12 اموات رپورٹ، 27614 ٹیسٹ کیے گئے،ایکٹو کیس 8528 ہو گئے، این سی او سی

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔بدھ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 624 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 10 مریض ہسپتالوں میں اور 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 27 ہزار 614 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 754, پنجاب میں 10 ہزار 66, خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 840, اسلام آباد میں 2 ہزار 979, بلوچستان میں 900,گلگت بلتستان میں 450، آزاد کشمیر میں 625 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 288 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 79 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 528 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 351 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 912, بلوچستان میں 15 ہزار 439, گلگت بلتستان میں 3 ہزار 884، اسلام آباد میں 16 ہزار 936, خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 141، پنجاب میں 1 لاکھ 148 اور سندھ میں 1 لاکھ 38 ہزار 891 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 535 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 531 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 مریض ہسپتال میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 2 ہزار 245 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 263 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 184 اموات،بلوچستان میں 146اموات، گلگت بلتستان میں 89 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 77 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 37 لاکھ 30 ہزار 221 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 787 مریض زیر علاج ہیں۔








