لاہور۔10دسمبر (اے پی پی):پاکستان ویمنز انڈر19 نے بنگلہ دیش ویمنز انڈر19 کو چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں6 وکٹوں سے ہرادیا۔اس طرح پانچ میچوں کی یہ سیریز دو ،دو سے برابر ہوگئی۔یاد رہے کہ پاکستان نے پہلا میچ13 رنز سے جیتا تھا جبکہ اگلے دو میچوں میں بنگلہ دیش نے تین وکٹوں اور سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔بدھ کو کاکسز بازار اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر19 …
چوتھا ویمنز انڈر 19 ٹی ٹونٹی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرادیا،سیریز دو ،دو سے برابر

مزید خبریں
لاہور۔10دسمبر (اے پی پی):پاکستان ویمنز انڈر19 نے بنگلہ دیش ویمنز انڈر19 کو چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں6 وکٹوں سے ہرادیا۔اس طرح پانچ میچوں کی یہ سیریز دو ،دو سے برابر ہوگئی۔یاد رہے کہ پاکستان نے پہلا میچ13 رنز سے جیتا تھا جبکہ اگلے دو میچوں میں بنگلہ دیش نے تین وکٹوں اور سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔بدھ کو کاکسز بازار اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر19 نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ دی،جس نے20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر126 رنز بنائے۔پاکستان انڈر 19 نے 18 اعشاریہ ایک اوورز میں چار وکٹوں پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔بنگلہ دیش کی اننگز میں اچینا جنت نے4 چوکوں کی مدد سے35 رنز سکور کئے۔
سمعیہ اختر نے20 رنز بنائے۔میمونہ نہار نے24 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی۔روزینہ اکرم اور میمونہ خالد نے بالترتیب17 اور 29 رنز دے کر دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی اننگز میں فضہ فیاض نے آئوٹ ہوئے بغیر5 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے52 رنز سکور کئے ۔کپتان ایمان نصیر نے 4 چوکوں کی مدد سے42 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئیں۔ان دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں69 رنز کا اضافہ کیا۔کومل خان نے22 رنز بنائے۔جرین تسنیم نے31 رنز کے عوض3 وکٹیں حاصل کیں۔فضہ فیاض پلیئر آف دی میچ رہیں۔سیریز کا پانچواں اور آخری میچ12 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔






