ساﺅتھمنٹن۔ یکم ستمبر (اے پی پی) انگلینڈ نے بھارت کے خلاف چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 260 رنز بنا لئے تھے اور اسے مجموعی طور پر 233 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی انگلش بلے باز متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے، جوز بٹلر نے مشکل …
چوتھا ٹیسٹ، انگلینڈ نے بھارت کے خلاف دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 260 رنز بنا کر مجموعی طور پر 233 رنز کی برتری حاصل کر لی

مزید خبریں
ساﺅتھمنٹن۔ یکم ستمبر (اے پی پی) انگلینڈ نے بھارت کے خلاف چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 260 رنز بنا لئے تھے اور اسے مجموعی طور پر 233 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی انگلش بلے باز متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے، جوز بٹلر نے مشکل وقت میں 69 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، ثام کیورن پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی بھارتی باﺅلرز کے سامنے ڈٹ گئے اور 37 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں، محمد شامی نے 3 وکٹیں لیں۔ ہفتے کو ساﺅتھمٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلش ٹیم نے 6 رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو ایلسٹرکک 2 اور کیٹن جیننگز 4 رنز پر کھیل رہے تھے، انگلش ٹیم ایک مرتبہ پھر بڑی اوپننگ شراکت قائم کرنے میں ناکام رہی اور 24 کے سکور پر کک 12 رنز بنانے کے بعد بمرا کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے








