چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانا باعث فخر لمحہ ہے، عالمی ٹائٹل جیتنے کیلئے خوب جان لڑائیں گے، روز ٹیلر

آکلینڈ ۔ 3 اپریل (اے پی پی) نیوزی لینڈ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز روز ٹیلر نے کہا ہے کہ ٹیم 2015ءورلڈ کپ کو حوصلے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے رواں برس شیڈول میگا ٹورنامنٹ میں بھرپور انداز سے شرکت کرے گی۔ نیوزی لینڈ نے چار برس قبل منعقدہ میگا ایونٹ میں مسلسل 8 میچز جیت کر پہلی بار فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا …

آکلینڈ ۔ 3 اپریل (اے پی پی) نیوزی لینڈ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز روز ٹیلر نے کہا ہے کہ ٹیم 2015ءورلڈ کپ کو حوصلے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے رواں برس شیڈول میگا ٹورنامنٹ میں بھرپور انداز سے شرکت کرے گی۔ نیوزی لینڈ نے چار برس قبل منعقدہ میگا ایونٹ میں مسلسل 8 میچز جیت کر پہلی بار فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا تاہم فیصلہ کن معرکے میں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ روز ٹیلر نے اپنے بیان میں کہا کہ چوتھی بار ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانا میرے لئے بہت خاص ہے، بحیثیت سینئر بلے باز میری کوشش ہو گی کہ عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں، میرے خیال میں کھلاڑی 2015ءورلڈ کپ فائنل کی شکست کو حوصلہ افزائی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے رواں سال ہونے والے میگا ٹورنامنٹ میں بھرپور انداز سے حصہ لیں گے، ہماری ٹیم تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ہم عالمی ٹائٹل جیتنے کیلئے خوب جان لڑائیں گے۔

Leave a Reply