چوہترویں یوم آزادی کی مناسبت سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) 74 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کےا گےا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل محمد اشرف اور ڈپٹی قونصل جنرل محمد شہریار خان مندوخیل تھے۔ قونصل جنرل محمد اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ قائداعظم کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے ہم پاکستان کو ایشیا …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) 74 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کےا گےا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل محمد اشرف اور ڈپٹی قونصل جنرل محمد شہریار خان مندوخیل تھے۔ قونصل جنرل محمد اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ قائداعظم کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے ہم پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنا سکتے ہیں۔وقت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ہم سب ایک قوم بن کر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ یہ ملک ہمیں ہمارے آباو¿اجداد کی بیش بہا قربانی کے بدولت ملا ہے آج جو ہم آزاد فضاو¿ں میں سانس لے رہے ہیں یہ ان کی جان مال کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ڈپٹی قونصل جنرل محمد شہریار خان مندوخیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہماری پہچان ہے اپنی اس پہچان کو مزید تقویت دینے کے لیے ہر قسم کے تعصبات لسانیت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف اور صرف ملک اور قوم کی ترقی کے لئے سوچیں۔ ڈپٹی قونصل جنرل نے کہا کہ آج انڈیا کشمیر کے معصوم اور نہتے لوگوں پر جو مظالم ڈھا رہا ہے اس کا مقابلہ بھی ہم ایک قوم بن کر اتحادویکجہتی سے کر سکتے ہیں۔ تقریب میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں ملک کی سلامتی اور ترقی کےلئے اجتماعی دعا کرائی گئی۔

مزید خبریں