اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، سینیٹر سعید مندوخیل اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے اسلام آباد میں دعوتِ اسلامی کے وفد سے ملاقات کے دوران امیر اہلسنّت و بانی دعوت اسلامی مولانا الیاس عطار قادری کی ہمشیرہ کیلئے فاتحہ خوانی کی اور تمام غمزدگان کیلئے صبر جمیل کی …
چوہدری شجاعت حسین اوت چوہدری پرویز الٰہی و دیگر کی دعوتِ اسلامی کے وفد سے ملاقات، مولانا الیاس عطار قادری کی ہمشیرہ کیلئے فاتحہ خوانی کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، سینیٹر سعید مندوخیل اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے اسلام آباد میں دعوتِ اسلامی کے وفد سے ملاقات کے دوران امیر اہلسنّت و بانی دعوت اسلامی مولانا الیاس عطار قادری کی ہمشیرہ کیلئے فاتحہ خوانی کی اور تمام غمزدگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ فاتحہ خوانی میں دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے اس موقع پر کہا کہ مولانا الیاس قادری کی دین کے فروغ کے حوالے سے شاندار خدمات ہیں، نہ صرف پاکستان بلکہ تمام دنیا میں انہوں نے اسلام کے فروغ کیلئے جو کام کیا ہے اس پر ہم سب نہ صرف ان کے ممنون ہیں بلکہ انہیں ہدیہ¿ تحسین بھی پیش کرتے ہیں اور ہماری دعا ہے کہ اللہ عزوجل اس میں مزید برکتیں عطاءفرمائے اور ان کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے۔ دعوتِ اسلامی کے وفد میں محمد قربان عطاری نگران مجلس رابطہ، محمد احتشام زونل نگران مجلس رابطہ، محمد اکرام گجرات زونل نگران مجلس رابطہ اور غلام رب رضا آف تلہ گنگ بھی شامل تھے۔








