اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی)وزراتِ داخلہ کی جانب سے تمام پاکستانی سفارتخانوں، وزارتِ خارجہ، سول ایویشن اورامیگریشن حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستانی ویزوں کے اجراءاورغیر ملکیوں کی ملک میں آمد و رفت اور قیام سے متعلقہ قوانین کا بلا تفریق و امتیاز اطلاق یقینی بنایا جائے۔ آئندہ نامکمل کوائف کی فراہمی پر ویزے کے اجراءمیں مکمل پابندی کے ساتھ ساتھ ایسے تمام غیر ملکیوں …
چوہدری نثار علی خان کی زیرِ صدرات اجلاس میں نامکمل کوائف پر ویزے کے اجراءپر مکمل پابندی کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی)وزراتِ داخلہ کی جانب سے تمام پاکستانی سفارتخانوں، وزارتِ خارجہ، سول ایویشن اورامیگریشن حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستانی ویزوں کے اجراءاورغیر ملکیوں کی ملک میں آمد و رفت اور قیام سے متعلقہ قوانین کا بلا تفریق و امتیاز اطلاق یقینی بنایا جائے۔ آئندہ نامکمل کوائف کی فراہمی پر ویزے کے اجراءمیں مکمل پابندی کے ساتھ ساتھ ایسے تمام غیر ملکیوں کو ملک میں داخلے اور کسی قسم کی سرگرمی اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ فیصلہ وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرِ صدرات آج وزارتِ داخلہ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، ایڈوکیٹ جنرل، چیئرمین نادرا، وزارتِ داخلہ، ایف آئی اے اور دیگر سینئر افسران شریک تھے۔ پاکستانی ویزہ معاملات میں شفافیت کو یقینی بنانے کی غرض سے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ غیر ممالک میں واقع پاکستان کے تمام سفارتخانے اور ویزہ اجراءکے مجاز اہلکار اس بات کا پابند ہوں گے کہ ویزے کے حصول کے لئے غیر ملکی درخواست گزار کی مکمل معلومات کے ساتھ ساتھ ویزے کا اجراءکرنے والے افسران کا بھی ریکارڈ محفوظ اور وزارتِ داخلہ کو فوری طور منتقل کیا جائے گا ۔








