چوہدی عبدالغفور خان منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی کویو این ڈبلیو ٹی او کا نمائندہ نامزد کر دیا گیا

چوہدی عبدالغفور خان منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی کویو این ڈبلیو ٹی او کا نمائندہ نامزد کر دیا گیا،پاکستان کے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کیلئے تکنیکی اور سیاحتی ایکشن پلان بنانے میں مدد دی جائے گی،ہیری ہاونگ،جارج ڈریکوپولس راولپنڈی ۔ 31 جنوری (اے پی پی) یو این ڈبلیو ٹی او کے ماہرین ہیری ہاونگ اور جارج ڈریکوپولس نے متفقہ طورپر چوہدی عبدالغفور خان ، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم …

چوہدی عبدالغفور خان منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی کویو این ڈبلیو ٹی او کا نمائندہ نامزد کر دیا گیا،پاکستان کے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کیلئے تکنیکی اور سیاحتی ایکشن پلان بنانے میں مدد دی جائے گی،ہیری ہاونگ،جارج ڈریکوپولس

راولپنڈی ۔ 31 جنوری (اے پی پی) یو این ڈبلیو ٹی او کے ماہرین ہیری ہاونگ اور جارج ڈریکوپولس نے متفقہ طورپر چوہدی عبدالغفور خان ، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشنپی ٹی ڈی سی کویو این ڈبلیو ٹی او کا نمائندہ نامزد کر دیا۔ یہ فیصلہ سہ روزہ ورکشاپ کے اختتامی اجلاس میں اعلان کیا گیا۔سہ روز ورکشاپ کے اختتامی اجلاس کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹرپی ٹی ڈی سی اور یو این ڈبلیو ٹی او کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران یو این ڈبلیو ٹی او کے نمائندوں کو پاکستان کے بارے میں بین الاقوامی سیاحوں کی تیار کردہ پاکستان کے مختلف علاقوں کی دستاویزی فلمیں بھی دیکھائی گئیں۔ ماہرین نے ان مقامات پر بنائی گئی فلموں کو بہت سراہا اور کہا کہ واقعی میں پاکستان سیاحوں کی جنت ہے۔ اجلاس میں یو این ڈبلیو ٹی او کی جانب سے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے معاونت فراہم کرنے اور مکمل تکنیکی تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔