چکوال ،عوام بلا جھجک اپنے مسائل کی نشاندہی کریں، ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے عوامی مسائل کے فوری حل اور بروقت ریلیف کی فراہمی کے لیے اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

چکوال 04 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے عوامی مسائل کے فوری حل اور بروقت ریلیف کی فراہمی کے لیے اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر ضلع بھر سے آنے والے شہریوں نے مختلف نوعیت کے مسائل کے حوالے سے درخواستیں پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواستوں پر فوری کارروائی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر سہولیات کی فراہمی اور مسائل کا فوری ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام اور انتظامیہ کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا اور شہریوں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ موصول ہونے والی درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور درخواست گزاروں کو پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے