اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے چکوال میں صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی بھرپور کامیابی پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین اپنی بے انتہا کوششوں کے باوجود اپنے مذموم منصوبوں میں ناکام ہو رہے ہیں اور محمدنوازشریف کو عوام کے دلوں سے نکالنے سے اُن کے ناپاک منصوبے …
چکوال کے عوام نے مسلم لیگ(ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، واضح ہوگیا محمدنوازشریف ہی سب سے زیادہ مقبول سیاسی رہنما ہیں،چوہدری محمدبرجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے چکوال میں صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی بھرپور کامیابی پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین اپنی بے انتہا کوششوں کے باوجود اپنے مذموم منصوبوں میں ناکام ہو رہے ہیں اور محمدنوازشریف کو عوام کے دلوں سے نکالنے سے اُن کے ناپاک منصوبے دھرے کے دھرے رہ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جس طرح چکوال کے عوام نے مسلم لیگ(ن) کے اُمیدوار پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اس سے یہ واضح پیغام ملتا ہے کہ محمدنوازشریف ہی عوام میں سب سے زیادہ مقبول ترین سیاسی رہنماہیں ، انہوں نے یہ مقام اپنے اعلیٰ کردار کی حامل شخصیت، وعدوں کی پاسداری اور عوام دوست پالیسیزز کے ذریعے حاصل کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ صرف محمدنوازشریف کی قیادت ہی میں ملک ترقی کی منازل طے کرتا ہوا ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بن سکتا ہے اور اس کا عملی مظاہرہ نوازشریف نے ہر مرتبہ اپنے دور حکومت میں کیا جس کو افسوس سے ہر دفعہ ڈی ریل کیا جاتارہا ۔








