اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت میں سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈ بینک قائم کیا جائے گا، پاکستان میں ہر سال 35 لاکھ افراد خون کا عطیہ دیتے ہیں، جرمن حکومت کی مدد سے پاکستان میں محفوظ انتقال خون کے سنٹرز قائم کئے جا رہے ہیں۔ پیر کو انتقال خون کے عالمی دن کے حوالہ سے ”محفوظ انتقال خون“ پروگرام کے تحت مقامی ہوٹل میں ایک …
چک شہزاد میں ایک جدید ترین بلڈ بینک قائم کیا جا رہا ہے، پاکستان میں ہر سال 35 لاکھ افراد خون کا عطیہ دیتے ہیں‘ وفاقی وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت میں سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈ بینک قائم کیا جائے گا، پاکستان میں ہر سال 35 لاکھ افراد خون کا عطیہ دیتے ہیں، جرمن حکومت کی مدد سے پاکستان میں محفوظ انتقال خون کے سنٹرز قائم کئے جا رہے ہیں۔ پیر کو انتقال خون کے عالمی دن کے حوالہ سے ”محفوظ انتقال خون“ پروگرام کے تحت مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ چک شہزاد میں ایک جدید ترین بلڈ بینک قائم کیا جا رہا ہے، اس سے وفاقی دارالحکومت کے تمام ہسپتال مستفید ہوں گے اور ان ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو یہاں سے محفوظ انتقال خون کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات دینے والوں سے ہی صحت مند خون حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس نے ایک شخص کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ خون عطیہ کرنے سے ایک تو ہم مریض کی زندگی بچا رہے ہوتے ہیں اور دوسری طرف خون عطیہ کرنے والوں پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن ڈویلپمنٹ بینک کی پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر معصومہ زیدی نے کہا کہ جرمنی کی حکومت پاکستان کے محفوظ انتقال خون پروگرام میں مدد کر رہی ہے اور مختلف اضلاع میں بلڈ بینک قائم کئے جا رہے ہیں جہاں پر جدید ترین مشینری سے محفوظ انتقال خون کو یقینی بنایا جاتا ہے۔








