چھاتی کےکینسر کی بروقت تشخیص سےخواتین کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں،پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود

پروفیسرڈاکٹراحمداعجازمسعود نے کہا ہے کہ چھاتی کا کینسرقابلِ علاج مرض ہے،بروقت تشخیص اورمناسب علاج سےخواتین کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔خواتین ہرماہ خودمعائنہ کریں اورکسی بھی غیر معمو لی تبدیلی کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں

ملتان۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):پروفیسرڈاکٹراحمداعجازمسعود نے کہا ہے کہ چھاتی کا کینسرقابلِ علاج مرض ہے،بروقت تشخیص اورمناسب علاج سےخواتین کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔خواتین ہرماہ خودمعائنہ کریں اورکسی بھی غیر معمو لی تبدیلی کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

وہ انرویل ڈسٹرکٹ 340 کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلز کمپری ہینسو اسکول ملتان میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انرویل ڈسٹرکٹ 340 کی چیئرپرسن شمائلہ شوکت نے کہا کہ اس مرض سے متعلق خوف اور ہچکچاہٹ ختم کرنے کے لیے آگاہی ضروری ہے۔

ڈاکٹر منال صدیقی نے اکتوبر کو چھاتی کے کینسر سے آگاہی کا مہینہ قرار دیتے ہوئے بروقت تشخیص کی اہمیت اجاگر کی، جبکہ ڈسٹرکٹ وائس چیئرپرسن سمیرا قیوم نےخواتین کو صحت سے متعلق مستند معلومات فراہم کرنے پر زور دیا۔تقریب میں انرویل کے مختلف کلبزکی عہد ید ار ان، طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔ اختتام پر آگاہی واک بھی کی گئی۔

مزید خبریں