چھٹا جناح گولڈ پولو کپ، بی این پولو نے ایف جی پولو کو 8-4 سے شکست دیدی

لاہور۔26فروری (اے پی پی):جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام چھٹے جناح گولڈ پولو کپ 2026 کے دوسرے دن کھیلے گئے واحد میچ میں بی این پولو نے ایف جی پولو کو 8-4 سے ہرا دیا۔بی این پولو کی طرف سے ٹی ٹو رئیویزگنزو نے چار، ثاقب خان خاکوانی نے تین اور ابراہیم خلیل نے ایک گول سکور کیا۔ ایف جی پولو کی طرف سے ارجنٹائن کے سال گول کھلاڑی راول لیپ …

لاہور۔26فروری (اے پی پی):جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام چھٹے جناح گولڈ پولو کپ 2026 کے دوسرے دن کھیلے گئے واحد میچ میں بی این پولو نے ایف جی پولو کو 8-4 سے ہرا دیا۔بی این پولو کی طرف سے ٹی ٹو رئیویزگنزو نے چار، ثاقب خان خاکوانی نے تین اور ابراہیم خلیل نے ایک گول سکور کیا۔

ایف جی پولو کی طرف سے ارجنٹائن کے سال گول کھلاڑی راول لیپ لا سیٹ نے دو، امین رحمان اور مارکوس ریوالا نے ایک ایک گول سکور کیا۔

میچ دیکھنے کیلئے جناح پولو فیلڈز کے سیکرٹری میجر عادل سلطان (ر)، پولو کے سابق کھلاڑی، فیملیز اور پولو لورز کی بڑی تعداد موجود تھی۔کل بروز جمعتہ المبارک ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ ایف جی پولو سے ہوگا۔